Saturday , December 16 2017
Home / دنیا / چین کو ہند۔ نیپال مسائل میں دخل اندازی کیخلاف انتباہ

چین کو ہند۔ نیپال مسائل میں دخل اندازی کیخلاف انتباہ

قومی مفادات کو ترجیح دینے کا مشورہ ، چینی اخبارات میں مضمون
بیجنگ /15 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) چین کو ہندوستان اور نیپال کے درمیان مسائل میں دخل اندازی کرتے وقت محتاط رہنا چاہئے۔ چینی ذرائع ابلاغ میں شائع شدہ ایک مضمون کے بموجب خطرے کی اہمیت کم سمجھنا حالانکہ یہ ضروری ہے کہ نیپال کو مدد فراہم کی جائے، لیکن یہ چین کے مفادات کی قیمت پر نہیں ہونا چاہئے۔ نیپال اور ہندوستان کے درمیان جو تنازعات ہیں، ان کے بارے میں چین کو محتاط رویہ اختیار کرنا چاہئے اور فوری طورپر تنازعات کی یکسوئی کی کوشش نہیں کرنی چاہئے۔ ایک ذمہ دار ملک کی حیثیت سے چین کو چاہئے کہ اپنی صلاحیتوں کے مطابق مسائل میں مداخلت کرے۔ لیپو۔ لیکھ درہ اور نیپال کے نئے دستور کا حوالہ دیتے ہوئے مضمون میں کہا گیا ہے کہ چین کو ایک ثالث کا کردار ہندوستان اور نیپال کے درمیان ادا کرنا چاہئے۔ علاوہ ازیں چین کو محتاط بھی رہنا چاہئے کہ کہیں نیپال اور ہندوستان کے درمیانی تنازعات میں وہ الجھ کر نہ رہ جائے۔ ایک طرف یہ ضروری ہے کہ نیپال کو وقتی امداد فراہم کی جائے۔ چین، نیپال کی ایندھن کی قلت دور کرنے کے لئے اس کو ایندھن فراہم کر رہا ہے۔ دوسری طرف چین کے لئے یہ بات عظیم اہمیت رکھتی ہے کہ وہ خود اپنے قومی مفادات کا تحفظ کرے۔ چین کے مفادات کی قربانی دے کر نیپال کی مدد نہیں کی جاسکتی۔جب تک نیپال سیکولر جمہوریہ قرار نہیں پایا تھا اس کے تعلقات ہندوستان کے ساتھ خوشگوار تھے۔ بعدازاں چین سے ان کی قربت میں اضافہ ہوا۔

TOPPOPULARRECENT