Sunday , November 19 2017
Home / دنیا / چین کو ہند اور پاک سے مذاکرات کے ذریعہ تعلقات میں بہتری کی توقع

چین کو ہند اور پاک سے مذاکرات کے ذریعہ تعلقات میں بہتری کی توقع

بیجنگ ۔ 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) چین نے آج کہا کہ وہ توقع کرتا ہیکہ ہندوستان اور پاکستان جو بہت جلد شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے مکمل رکن بن جائیں گے، مذاکرات کے ذریعہ اپنے تعلقات بہتر بناتے ہوئے باہمی اعتماد کو فروغ دیں گے۔ چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چین ینگ نے اخباری نمائندوں کے اہم پڑوسی اور جنوبی ایشیاء کے اہم ممالک ہیں۔ چین توقع کرتا ہیکہ ہندوستان اور پاکستان مذاکرات کے ذریعہ تعلقات کو بہتر بناتے ہوئے باہمی اعتماد میں اضافہ کریں گے۔ یہ نہ صرف ان دونوں کیلئے بلکہ علاقائی ترقی و خوشحالی کیلئے بھی سازگار ہوگا‘‘۔

TOPPOPULARRECENT