Friday , December 15 2017
Home / دنیا / چین کی امریکہ سے ایرانی نیوکلیئر معاہدہ برقرار رکھنے کی اپیل

چین کی امریکہ سے ایرانی نیوکلیئر معاہدہ برقرار رکھنے کی اپیل

بیجنگ ۔ 13 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) چین نے آج امریکہ سے اپیل کی کہ ایران کے ساتھ نیوکلیئر معاہدہ کو اب تک جس طرح امریکہ نے ’’قبولیت‘‘ بخشی ہے، توقع ہیکہ آئندہ بھی امریکہ اپنے وعدہ پر کاربند رہے گا۔ چین کی وزارت خارجہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے اس متوقع اعلان سے پریشان ہے جہاں ٹرمپ ایرانی نیوکلیئر معاہدہ کو اب امریکی مفاد کے مغائر سمجھتے ہوئے اس سے دستبردار ہوسکتے ہیں۔ وزارت خارجہ نے امریکی صدر پر زور دیا کہ معاہدہ کو جاری رکھتے ہوئے ہی نیوکلیئر افزودگی کو روکا جاسکتا ہے اور علاقائی امن اور استحکام کو یقینی بنایاجاسکتا ہے۔ امید ہیکہ تمام ممالک برطانیہ، چین، فرانس، جرمنی، روس اور امریکہ اس معاہدہ کو برقرار رکھیں گے۔

ترکی کو روسی میزائل خریدنے پر کوئی اعتراض نہیں
استنبول ،13اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) ترکی کے صدر رجب طیب اردغان نے کہا ہے کہ انھیں زمین سے ہوا میں مار کرنے والے روسی S-400 میزائل نظام خریدنے میں کوئی اعتراض نہیں ہے اور S-500 میزائل کے بارے میں بات چیت ہوچکی ہے ۔مقامی اخباراور دیگر اخباروں نے آج یہ اطلاع دی ہے ۔خبروں کے مطابق مسٹر اردغان نے یوکرین اور سربیا کے دورے سے واپسی کے بعد صحافیوں سے کہا کہ S-400 خریداری کے پہلے مرحلہ میں مشترکہ طور پر یہ نظام تیار نہیں ہوگا لیکن دوسرے مرحلہ میں ہم مشترکہ طور پر اسے تیار کرنے کے عمل پر یقینا غورکریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT