Monday , December 11 2017
Home / دنیا / چین کی انسان بردار خلائی جہاز کی لانچنگ

چین کی انسان بردار خلائی جہاز کی لانچنگ

بیجنگ 17 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) چین نے کرہ ارض کی تحقیق کرنے والے اپنے دوسرے تجرباتی لیبارٹری پر دو خلانوردوں کو بھیجنے کے لئے آج ایک انسان بردار خلائی جہاز لانچ کیا۔ چین کے سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق صبح 7:30 بجے ( ہندوستانی وقت کے مطابق 5 بجے ) شمالی چین کے جیوکان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے جہاز جہاز شینجوو۔11 کو خلائی مشن پر روانہ کیا گیا۔ شینجوو۔11 پر دو خلائی مسافر زنگ ھیپنگ (50) اور 37 سالہ چن ڈونگ سوار ہیں۔ دو دن کے اندر یہ زمین کی گردش کرکے تیانگنگ۔2 خلائی لیبارٹری پر پہنچ جائے گا اور دونوں خلا نورد وہاں 30 دنوں تک رہیں گے ۔ دونوں خلا نوردوں کو تیانگنگ -2 لیبارٹری میں اتارنے اور اس سے خود کو الگ کرنے کے بعد شنجو۔11 خلائی جہاز ایک دن کے اندر زمین پر واپس آ جائے گا۔ واضح رہے کہ چین نے اپنا پہلا انسانی خلائی مشن سال 2003 میں شروع کیا تھا اور امریکہ اور یورپی ممالک کی برابری کرنے کی مہم کے تحت وہ اپنے خلائی پروگرام میں اربوں روپے خرچ کرتا ہے ۔ سال 2020 تک چین کا اپنا پہلا مریخ مشن شروع کرنے کا بھی منصوبہ ہے۔

TOPPOPULARRECENT