Saturday , May 26 2018
Home / دنیا / چین کی ایک قیامگاہ میں آتشزدگی ‘19ہلاک

چین کی ایک قیامگاہ میں آتشزدگی ‘19ہلاک

بیجنگ ۔ 19نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک ہولناک آگ ایک قیامگاہ پر بھڑک اٹھی جس کی وجہ سے جنوبی ضلع ڈیک سنگ میں کم از کم 19افراد ہلاک اور دیگر 8زخمی ہوگئے ۔ سرکاری ذرائع کے بموجب آتشزدگی اس حادثہ کی مقامی وقت کے مطابق کل 6:15بجے شام اطلاع ملی۔ دیہات ژن جیان کے ایک مکان میں بھڑک اٹھی تھی جس کی وجہ سے عہدیدار موقع واردات پر فوری فائر انجن روانہ کرنے پر مجبور ہوگئے ۔ آگ مقامی وقت کے مطابق 9بجے بجھا دی گئی ۔

ارجنٹینا کی لاپتہ آبدوز کے بارے میں تازہ امید
بیونس ایرس۔ 19نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ارجنٹینا کی بحریہ کو مصنوعی سیارے سے چند اشارے موصول ہوئے جو امکان ہے کہ اس کی لاپتہ آبدوز کشتی کی امداد کیلئے پکارہو ۔ اس آبدوز میں 44 ارکان عملہ سوار تھے ۔ چہارشنبہ کی علی الصبح سے آبدوز کشتی سے رابطہ قائم نہیں کیا جاسکا ۔ بحریہ کے بموجب بیونس ایرس نے آبدوز کی فضائی تلاش شروع کردی ہے ۔ اس تلاش میں اسے برازیل ‘ برطانیہ ‘ چلی اور امریکہ کی مدد حاصل ہے ۔ تلاشی کا پوراعلاقہ بحری جہازوں طیاروں سے پُر ہے حالانکہ موسم طوفانی ہے اور کئی افراد لاپتہ آبدوز کا پتہ چلانے کیلئے کوشش کررہے ہیں ۔ آج کے اشارے مصنوعی سیارے کے ذریعہ وصول ہوئے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT