Tuesday , November 21 2017
Home / دنیا / چین کی جانب سے ڈاکٹر کلام کو خراج عقیدت

چین کی جانب سے ڈاکٹر کلام کو خراج عقیدت

بیجنگ۔ 29 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) چین نے آج ہندوستان کے سابق صدر جمہوریہ اے پی جے عبدالکلام کے اچانک انتقال پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں بارسوخ ہندوستانی سیاست داں اور ہند ۔ چین تعلقات کو فروغ دینے میں اپنا تمام تر تعاون پیش کرنے والا قائد قرار دیا۔ چین کے مطابق ہندوستان میں اب عبدالکلام جیسا قائد پیدا ہونا ناممکن نہیں تو مشکل ضرور ہے۔ چین کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا کہ ڈاکٹر کلام نے ہند ۔ چین تعلقات کو فروغ دینے میں نمایاں کردار ادا کیا اور اپنے ریٹائرڈمنٹ کے بعد بھی چین کا کئی بار دورہ کیا اور یہاں تک کہ پیاکنگ یونیورسٹی میں ایک اعزازی پروفیسر کے فرائض بھی انجام دیئے۔ چین کی جانب سے حکومت ہند اور ہندوستانی عوام کے علاوہ ڈاکٹر کلام کے ارکان خاندان سے بھی اظہار تعزیت کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT