Tuesday , April 24 2018
Home / دنیا / چین کی جانب سے 128 مصنوعات پر ٹیکس کا نفاذ غیرمناسب : امریکہ

چین کی جانب سے 128 مصنوعات پر ٹیکس کا نفاذ غیرمناسب : امریکہ

بیجنگ ۔ 3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے چین کی جانب سے اس کی 128 مصنوعات پر جس ٹیکس کا نفاذ کیا ہے، اس کی زبردست مذمت کرتے ہوئے اسے (ٹیکس) نامناسب قرار دیا۔ امریکی مصنوعات بشمول پھل اور خنزیر کے گوشت پر چین نے جو ٹیکس نافذ کیا ہے اسے امریکہ کی جانب سے چینی اسٹیل اور المونیم پر ٹیکس نافذ کرنے کا ’’ردعمل‘‘ یا ’’جیسی کرنی ویسی بھرنی‘‘ قرار دیا جارہا ہے۔ یاد رہیکہ چین نے ٹیکس کا جو نفاذ کیا ہے اس کا فیصلہ کسٹمس ٹیرف کمیشن برائے اسٹیٹ کونسل کی جانب سے کیا جاتا ہے اور یہ فیصلہ کئی ہفتوں سے جاری آنکھ مچولی کے بعد کیا گیا ہے جس نے عالمی سطح پر دو بڑی معیشتوں کے درمیان تجارتی جنگ کا اندیشہ پیدا کردیا ہے۔ ایک طرف امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا یہ کہنا ہیکہ امریکہ نے چینی اسٹیل اور المونیم پر جو ٹیکس عائد کیا ہے وہ صرف ان درآمدات پر ہے جسے امریکہ اپنی سیکوریٹی کیلئے خطرہ قرار دیتا ہے جبکہ چین کی وزارت کامرس نے امریکہ کی اس ’’وجہ‘‘ کو عالمی تجارتی تنظیم (WTO) کے رہنمایانہ خطوط کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT