Friday , September 21 2018
Home / ہندوستان / چین کی خاتون اول نے طلبہ کیلئے گیت گایا

چین کی خاتون اول نے طلبہ کیلئے گیت گایا

نئی دہلی 18 سپٹمبر (سیاست ڈاٹ کام) چین کی خاتون اول پنگ لیوان نے طلبہ کو مشورہ دیا کہ وہ سخت محنت اور جستجو جاری رکھیں جس کے ذریعہ وہ اپنے ملک کی ترقی میں رول ادا کرسکتے ہیں۔ اُنھوں نے نہ صرف یہ کہ طلبہ کے ساتھ تبادلہ خیال کیا بلکہ اُن کے لئے ایک گیت بھی گایا۔ جنوبی دہلی میں واقع ایک اسکول کا دورہ کرتے ہوئے 51 سالہ پنگ لیوان نے جو ایک معرو

نئی دہلی 18 سپٹمبر (سیاست ڈاٹ کام) چین کی خاتون اول پنگ لیوان نے طلبہ کو مشورہ دیا کہ وہ سخت محنت اور جستجو جاری رکھیں جس کے ذریعہ وہ اپنے ملک کی ترقی میں رول ادا کرسکتے ہیں۔ اُنھوں نے نہ صرف یہ کہ طلبہ کے ساتھ تبادلہ خیال کیا بلکہ اُن کے لئے ایک گیت بھی گایا۔ جنوبی دہلی میں واقع ایک اسکول کا دورہ کرتے ہوئے 51 سالہ پنگ لیوان نے جو ایک معروف سنگر بھی ہیں، طلبہ کو اپنی زندگی کے بعض اہم واقعات بھی سنائے۔ اُنھوں نے بتایا کہ جب وہ 5 سال کی تھیں اُس وقت اُنھوں نے کیلی گرافی شروع کی۔ اُن کے والد نے یہ ہدایت دی تھی۔ اِس کے ساتھ ساتھ اسکول میں اُنھیں یوگا کی تربیت دی جاتی تھی۔ اُنھوں نے ہندوستانی خواتین کی بھی تعریف کی اور بتایا کہ ہندوستانی خواتین کا وہ بے حد احترام کرتی ہیں۔ وہ کافی خوبصورت، سخت محنت کی عادی اور خاندان کو لے کر چلنے والی ہوتی ہیں۔ پنگ نے طلبہ کے لئے تحریری پیام بھی دیا اور کہاکہ وہ سیکھنے کے ساتھ ساتھ سخت محنت و جستجو جاری رکھیں تاکہ آپ کے ملک کے لئے گرانقدر رول ادا کرسکیں۔ اُنھوں نے کہاکہ جو علم حاصل کیا جاتا ہے وہ بے حد پختہ ہوتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT