چین کی دغابازی سے ہندوستان کو خطرہ : ملائم سنگھ

لکھنو 9 فبروری (سیاست ڈاٹ کام ) سماج وادی پارٹی سربراہ ملائم سنگھ یادو نے آج یہ الزام عائد کیا کہ چین نے ہندوستان کے ساتھ دغابازی کی ہے اور کہا کہ یہ ملک کیلئے ایک سنگین چیلنج ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ چینی صدر جب یہاں مصافحہ کررہے تھے اس وقت ہندوستانی سرحد کے اندر ان کی فوج خیمے نصب کررہی تھی ۔ اس طریقہ کار سے ملک کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے ۔ مسٹر ملائم سنگھ یادو آج یہاں یش بھارتی ایوارڈ تقریب سے مخاطب تھے ۔

TOPPOPULARRECENT