Thursday , September 20 2018
Home / دنیا / چین کی شاہراہ ریشم منصوبہ پر یورپ پریشان

چین کی شاہراہ ریشم منصوبہ پر یورپ پریشان

مشرق اور مغرب کے درمیان درآمد و برآمد میں اضافہ کے امکانات ‘ 65ممالک اور دنیا کی ایک تہائی معیشت کا انحصار
پیرس۔7جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) چین کی دیوقامت مشرق۔ مغرب انفراسٹرکچر پروگرام ’’کوئی موقع ہے یا خطرہ ‘‘ اس موضوع پر صدر فرانس ایمانویل میکرون آئندہ ہفتہ یورپ کا دورہ کریں گے ۔ چین اُن کے دورہ پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے ۔ کیونکہ چین نے نئی شاہراہ ریشم کا منصوبہ 2013ء میں پیش کیا تھا اور یہ اس کا پُرعزم اقدام ہے جس کے ذریعہ وہ ایشیاء اور یورپ کو بذریعہ سڑک اور بذریعہ ٹرین مربوط کرنا چاہتا ہے ۔ اس منصوبہ سے چین کو بڑی دلچسپی ہے اور یہ انتہائی اہم مسئلہ ہے ۔ صدر فرانس کے دورہ یورپ کے دوران وہ اس موضوع پر اظہار خیال کریں گے ۔ فرانسیسی دانشور اور چینی ماہرین ان کے آئندہ بیان میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں ۔ ایک کھرب امریکی ڈالر مالیتی یہ پروگرام قدیم شاہراہ ریشم کو ایک بار پھر احیاء کے سلسلہ میں ہے ۔ اس سڑک سے عہد قدیم میں کپڑے ‘ مسالحے اور دیگر قیمتی اشیاء کی درآمد اور برآمد ہوا کرتی تھی ۔ چین اپنی ’’ ایک بیلٹ ۔ ایک روڈ ‘‘ منصوبہ کیلئے شہرت رکھتا ہے اور اس کا نیا منصوبہ شاہراہ ریشم کا احیاء جس کے ذریعہ مشرق اور مغرب کے درمیان درآمد اور برآمد کا سلسلہ شروع ہوجائے گا اور جو بحرہند کو بحر احمر سے مربوط کرے گی ۔ یورپ کیلئے سخت تشویش کا باعث ہے ۔ چین اس سڑک اور اس کے اطراف و اکناف بندرگاہوں اور ٹرین کی پٹریوں کو بہتر بنارہا ہے جس کے نتیجہ میں 65 ممالک ایک دوسرے سے مربوط ہوجائیں گے اور ایک تخمینہ کے مطابق دنیا کی جملہ آبادی کا 60فیصد حصہ اور عالمی معیشت کا ایک تہائی ایک دوسرے سے روابط قائم کرنے میں کامیاب ہوجائے گا ۔ مائیکرون جو تین روزہ سرکاری دورہ پر اتوار کے دن چین پہنچیں گے ‘ اُن کے ہمراہ 50 کمپنیوں کے سربراہ بھی ہوں گے تاکہ ایشیاء کے اس طاقتور ملک کے ساتھ تجارت کے امکانات کا جائزہ لے سکیں ۔ تاحال فرانس شاہراہ ریشم منصوبہ کے سلسلہ میں انتہائی محتاط رہا ہے لیکن چینی قائدین کا کہنا ہے کہ وہ مائیکرون کے واضح موقف کو جاننے کیلئے موقع کے منتظر ہیں ۔صدر فرانس کا دورہ چین ایک ایسے وقت ہورہا ہے جب کہ یہ نوجوان قائد ایسا معلوم ہوتا ہے کہ براعظم یورپ کی نمائندگی کررہے ہیں اور اس براعظم کی قیادت کیلئے تحریک کا مبدہ بنے ہوئے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT