Tuesday , January 23 2018
Home / دنیا / چین کی مودی کو باقاعدہ مبارکباد

چین کی مودی کو باقاعدہ مبارکباد

بیجنگ ، 23 مئی (سیاست ڈاٹ کام) چین نے نامزد وزیراعظم نریندر مودی کو آج باقاعدہ طور پر مبارکباد پیش کی اور خیرسگالی کا خصوصی پیام بھیج کر نئی حکومت کے ساتھ کام کرنے کی اپنی خواہش کا اظہار کیا ہے تاکہ ہندوستان کے ساتھ کلیدی اور امداد باہمی پر مبنی شراکت داری کو مضبوط کیا جاسکے۔ اس پیام سے چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے ہندوستانی سفیر برائے چین اشوک کانتھا کو یہاں ایک میٹنگ میں واقف کرایا۔

شمالی اور جنوبی کوریا کے
درمیان فائرنگ کا تبادلہ
سیول، 23 مئی (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی کوریائی حکام کے مطابق شمالی کوریا کی جانب سے متنازعہ بحری علاقے میں جمعرات کو جنوبی کوریا کے ایک جنگی بحری جہاز کے قریب متعدد شیل پھینکے گئے، جس کے جواب میں جنوبی کوریا کی طرف سے بھی شیل فائر کئے گئے۔ واضح رہے کہ دونوں ممالک اپنی اپنی سمندری حدود میں مسلسل جنگی مشقوں میں مصروف رہتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT