Thursday , September 20 2018
Home / دنیا / چین کی پاکستان کو محفوظ پناہ گاہوںکو تباہ کرنے کی ترغیب ممکن

چین کی پاکستان کو محفوظ پناہ گاہوںکو تباہ کرنے کی ترغیب ممکن

دہشت گردی کی محفوظ پناہ گاہوں کی تباہی خود پاکستان کے قومی مفاد میں : وائیٹ ہاؤز
واشنگٹن ۔7جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) چین پاکستان کو ترغیب دینے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے کہ یہ پاکستان کے قومی مفاد میں ہے کہ وہ دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کے خلاف کارروائی کرے ۔ وائٹ ہاؤز کے ایک عہدیدار نے کہا کہ چین امریکہ کی اس تجویز سے متفق ہے کہ پاکستان اور امریکہ میں دہشت گردی کا مسئلہ دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنے میں مضمر ہے اور پاکستان کو اپنی سرزمین پر قائم دہشت گرد گروپس کے خلاف کارروائی کرنی چاہیئے ۔ عہدیدار نے کہا کہ دہشت گردوں کی پاکستان میں محفوظ پناہ گاہوں کی تباہی افغانستان اور اس علاقہ میں سیاسی استحکام کیلئے بہت اہم ہے ۔پاکستان کے چین کے ساتھ قدیم فوجی گہرے روابط ہے اور اب دونوں کے درمیان معاشی تعلقات میں بھی اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ کیونکہ چین پاکستان کے معاشی شعبہ میں خاموشی سے اپنے وجود میں اضافہ کرتا جارہا ہے لیکن چین امریکہ کے ان اندیشوں میں شریک ہے کہ دہشت گردی اس علاقہ کیلئے ایک مسئلہ ہے ۔ عہدیدار نے فوری نشاندہی کی کہ چین افغانستان اور پاکستان کے ساتھ اپنے بہتر تعلقات کی بناء پر دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کو تباہ کرنے کیلئے پاکستان کی حوصلہ افزائی کرسکتا ہے کیونکہ چین بھی افغانستان میں سیاسی استحکام کیلئے جدوجہد کررہا ہے ۔ اس لئے پاکستان میں محفوظ پناہ گاہوں کا وجود علاقائی استحکام کیلئے ایک خطرہ ہے ۔ چین اور پاکستان کے تعلقات پہلے ہی سے مستحکم ہیں اور ایسا معلوم ہوتا ہے کہ امریکہ کی جانب سے پاکستان کی دو ارب امریکی ڈالر کی دفاعی امداد معطل کرنے سے چین نے کوئی اثر قبول نہیں کیا ہے ۔ تاہم اگر چین چاہے تو پاکستان پر دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں تباہ کرنے کیلئے دباؤ ڈال سکتا ہے ۔ عہدیدار نے کہا کہ چین نے افعانستان کو مستحکم کرنے کیلئے سرزمین سے کئی اقدامات کئے ہیں اور وہ افغانستان اور پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات بہتر بنانے کی کوشش کررہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT