Wednesday , December 12 2018

چین کی کابینہ میں ردوبدل

 

بیجنگ، 19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) چین میں صدژی جن پنگ کی پانچ سالہ دوسری مدت کے آغاز کے ساتھ ہی کابینہ سمیت اعلیٰ سطحی سفارتی عہدوں میں تبدیلی کی جا رہی ہے ۔ ان بڑی تبدیلیوں کے درمیان وزیر خارجہ وانگ یئی کو وزارت خارجہ کی اضافی ترقی دیکر اسٹیٹ کونسلر کی ذمہ داری بھی دی گئی ہے ۔چین کے مفادات کی بین الاقوامی سطح پر مضبوطی کے ساتھ دفاع کرنے والے مسٹر وانگ یئی کے پاس اب چین کے دو سب سے اعلیٰ سطحی سفارتی عہدے ہیں۔اس سے قبل ذرائع نے رائٹر کو بتایا تھا کہ مسٹر وانگ یئی وزیر خارجہ کے علاوہ غیر ملکی معاملات کے اسٹیٹ کونسلر کا عہدہ بھی سنبھالیں گے ۔اپنی متاثر کن شخصیت اور بین الاقوامی سطح پر چین کے قومی مفادات کو مضبوطی کے ساتھ رکھنے والے مسٹر وانگ یئی چین کی سرکاری میڈیا میں ‘سلور فاکس’ نام سے مشہور ہیں۔وزیر خارجہ مسٹر وانگ یئی کو جنوبی چین کے سمندر سمیت کئی اہم معاملات پر اپنے سخت موقف کے لئے جانا جاتا ہے ۔ 64 سالہ مسٹر وانگ یئی 2013 ہی سے چین کے وزیر خارجہ کے عہدہ پر فائز ہیں۔ روانی سے جاپانی بولنے والے مسٹر وانگ یئی ٹوکیو میں چین کے سفیر بھی رہ چکے ہیں۔اس کے علاوہ مسٹر وانگ یئی تائیوان معاملات کو لے کر چین کی حکمت عملی بنانے والے دفتر کے بھی سربراہ رہ چکے ہیں۔تقریبا تین ہزار ارکان والی پارلیمنٹ ‘نیشنل پیپلز کانگریس’ نے مسٹر وانگ یئی کو غیر ملکی معاملات کو اسٹیٹ کونسلر بنائے جانے کی منظوری دی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT