Thursday , December 14 2017
Home / دنیا / چین کی کمپنی پاکستان ہائیڈرو پراجکٹ کو فروغ دیگی

چین کی کمپنی پاکستان ہائیڈرو پراجکٹ کو فروغ دیگی

بیجنگ ۔ 7 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) حکومت چین کی ملکیت ایک توانائی کمپنی نے پاکستان کے ایک اہم ترین ہائیڈرو پراجکٹ کو فروغ دینے کا بیڑہ اٹھایا ہے جو دراصل چین ۔ پاکستان کے 46 بلین ڈالرس کی معاشی راہداری کے تحت اطلاق کیا جانے والا پراجکٹ ہوگا جس کے تحت دونوں ممالک کو پاکستان مقبوضہ کشمیر کے ذریعہ جوڑا جائے گا۔ تھرگارجس کارپوریشن (CTGC) کوہان ہائیڈرو پراجکٹ کو فروغ دے گی جو اب تک پاکستان کے کسی بھی ہائیڈرو پاور پراجکٹ میں سب سے بڑی سرمایہ کاری ہوگی۔ ہائیڈرو پاور پراجکٹ کے تحت 1.1 کیلو واٹ توانائی پیدا کی جاسکے گی۔ سرکاری ژینہوا خبر رساں ایجنسی نے یہ بات بتائی جس کے مطابق مذکورہ پراجکٹ چین۔ پاکستان کے درمیان 3000 کیلو میٹر طویل فیٹ ورک برائے روڈس، ریلویز  اور توانائی انفراسٹرکچر والے معاشی راہداری کا حصہ ہے جس سے نہ صرف پاکستان مزید ترقی کرے گا بلکہ چین کی سرحدی معیشت میں بھی استحکام پیدا ہوگا۔ گذشتہ سال ستمبر میں سی ٹی جی سی نے پاکستان میں اس پراجکٹ کے معاون کا اعلان کیا تھا جس کے بعد گذشتہ ہفتہ اسی سلسلہ میں یعنی پراجکٹ کی تائید میں حکومت پاکستان نے ایک مکتوب بھی جاری کیا تھا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT