Saturday , December 16 2017
Home / دنیا / چین کی یونیورسٹی میں انسداد دہشت گردی کورسیس میں داخلے

چین کی یونیورسٹی میں انسداد دہشت گردی کورسیس میں داخلے

بیجنگ ۔ 7 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) چین کی ایک یونیورسٹی میں انسداد دہشت گردی کورس بھی متعارف کیا جارہا ہے کیونکہ اس وقت عالمی سطح پر سیکوریٹی کے حالات دگرگوں ہیں اور سیکوریٹی پرسونل کی طلب میں اضافہ ہوتا جارہا ہے کیونکہ یکم ؍ جنوری کو ہی ملک میں انسداد دہشت گردی قانون کو منظوری حاصل ہوئی ہے۔ نارتھ ویسٹ یونیورسٹی آف پالیٹکل سائنس اینڈ لاء موقوعہ ژیان میں اس منفرد کورس کا آغاز کیا جارہا ہے، جہاں لاء گریجویٹس کو تازہ ترین انسداد دہشت گردی کی تھیوریز اور پریکٹس دونوں پڑھائے جائیں گے۔ یونیورسٹی سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہیکہ کورس کی تکمیل کے بعد طلباء کو انسداد دہشت گردی اسٹڈیز کے زمرہ میں ماسٹرس اور ڈاکٹریٹس کی ڈگریاں عطا کی جائیں گی جس کیلئے انڈر گریجویٹ طلباء کے داخلوں کا سلسلہ جاری ہے اور کلاسیس کا موسم بہار کے آغاز پر باقاعدہ آغاز ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT