Friday , November 16 2018
Home / دنیا / چین کے انڈسٹریل پارک میں دھماکہ 19 افراد ہلاک

چین کے انڈسٹریل پارک میں دھماکہ 19 افراد ہلاک

بیجنگ ۔ 13 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) چین کے جنوب مغربی صوبہ میں واقع ایک انڈسٹریل پارک میں ہوئے دھماکہ میں 19 افراد ہلاک اور 12 افراد زخمی ہوگئے۔ چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ژینہوا کے مطابق دھماکہ یبن ہینوڈا ٹیکنالوجی کمپنی میں جو ایک کیمیکل پلانٹ ہے، شام 6:30 بجے رونما ہوا جس کے بعد کمپنی جزوی طور پر شعلہ پوش ہوگئی۔ آگ پر آج صبح قابو پا لیا گیا اور زخمیوں کو ہاسپٹل میں شریک کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی گئی ہے۔ چین میں صنعتی حادثات اکثر ہوتے رہتے ہیں حالانکہ حفاظتی اقدامات کو بہتر سے بہتر کرنے کی کوششیں ہمیشہ کی جاتی ہیں لیکن کہیں نہ کہیں کوئی نہ کوئی لاپرواہی ہونے سے حادثات ہوجاتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT