Friday , June 22 2018
Home / دنیا / چین کے ایک مندر میں آتشزدگی

چین کے ایک مندر میں آتشزدگی

بیجنگ۔18فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) بڑے پیمانے پر آج چین کا علاقہ تبت کا ایک بدھ مندر جوکھانگ میں آگ بھڑک اُٹھی ‘ اسے یونیسکو میں عالمی تہذیبی ورثاء کا موقف عطا کیا تھا ۔ سرکاری خبر رساں ادارہ ’’ ژن ہوا ‘‘ کے بموجب کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ‘ تاہم خبر رساں ادارہ نے آتشزدگی سے مندر کو پہنچنے والے نقصان کے بارے میں وضاحت نہیں کی ۔ آگ کا آغاز کل 6:40بجے شام ہوا تھا جس پر جلد ہی قابو پالیا گیا ۔ جوکھانگ مندر جسے کھول کھانگ خانقاہ بھی کہا جاتا ہے ۔مستقبل کے اندیشے اس آتشزدگی کے حادثہ کی وجہ سے پیدا ہوگئے ہیں ۔ تبت کے شہری اس کو انتہائی مقدس اور اہم مندر سمجھتے ہیں ۔ گذشتہ 1300سال میں یہ آتشزدگی کا دوسرا حادثہ ہے ۔ چین کے روزنامہ مارننگ پوسٹ نے اس کی اطلاع دی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT