Thursday , January 18 2018
Home / دنیا / چین کے بشپ 7 ماہ کی قید کے بعد رہا

چین کے بشپ 7 ماہ کی قید کے بعد رہا

ویٹیکن سٹی ۔ 12 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) چین کا ایک بشپ جسے اس کے عہدہ سے برطرف کردیا گیا تھا اور عہدیداروں نے اسے 7 ماہ کی سزائے قید سنائی تھی ۔ ویٹیکن سٹی کے بیان کے بموجب آج رہا کردیا گیا ۔ گزشتہ جون کو بشپ نے شدید اندیشہ ظاہر کیا تھا کہ انہیں نامعلوم مقام پر قید کیا جارہا ہے ۔ اس کے بعد وہ چند دن تک لاپتہ ہوگئے تھے ۔ ان کے دوستوں نے خوف ظاہر کیا تھا کہ عہدیدار انہیں زبردستی روپوش رکھنا چاہتے ہیں ۔ ویٹیکن سٹی کی سرپرست اسوسی ایشن نے /3 جنوری کو حکومت چین سے انہیں رہا کرنے کی خواہش کی تھی چنانچہ انہیں رہا کردیا گیا ۔ مذہبی ویب سائیٹ پر ان کی رہائی کی اطلاع شائع کردی گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT