Tuesday , July 17 2018
Home / دنیا / چین کے بیلٹ اینڈ روڈ پر امریکی تشویش

چین کے بیلٹ اینڈ روڈ پر امریکی تشویش

واشنگٹن ۔ 21 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی قانون سازوں نے آج انتہائی اہم ’’ون بیلٹ، ون روڈ‘‘ (OBOR) پر چینی پیشرفت پر تشویش کا اظہار کیا اور ترقیاتی فنڈ میں بہتری کیلئے سفارشات کے حصول کا اشارہ دیا۔ کانگریس مین ٹیڈیوہو، جو ایشیاء اور پیسیفک ایوان کے بیرونی امور ضمنی کمیٹی کے صدرنشین ہیں، نے کہا کہ خطہ میں یوں تو انفراسٹرکچر سرمایہ کاری کی اشد ضرورت ہے تاہم بیلٹ اینڈ روڈ پیشرفت میں وہ سب کچھ نہیں ہے جو ہمیں نظر آرہا ہے۔ OBOR (ون بیلٹ ون روڈ) اس بات کی علامت ہیکہ چین نے اس کے تمام پہلوؤں پر کافی تفصیل سے غوروخوض کیا ہے اور قدیم سلک روڈ کو بھی بہتربنایا جارہا ہے جس سے سفر کرنے والوں کے وقت کی بچت ہوگی۔

روس اور قطر کا شام کی صورتحال پر تبادلہ خیال
ماسکو، 21 نومبر (رائٹر) روس کے صدر ولادیمیر پوٹن اور قطر کے سربراہ امیر شیخ تمم بن حمد الطہانی نے شام میں جاری صورت حال کو لے کر فون پر ایک دوسرے سے تبادلہ خیال کیا۔دونوں رہنماؤں نے شام میں دہشت گرد تنظیموں کے خلاف جنگ میں کامیابی اور اس بحران کے سیاسی حل کے امکانات کے بارے میں ایک دوسرے سے بات چیت کی۔

TOPPOPULARRECENT