Thursday , October 18 2018
Home / دنیا / چین کے جارحانہ رویہ پر ہند ، آسٹریلیا ، امریکہ ، جاپان کا پہلا اجلاس

چین کے جارحانہ رویہ پر ہند ، آسٹریلیا ، امریکہ ، جاپان کا پہلا اجلاس

منیلا ۔ /12 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان ، امریکہ ، آسٹریلیا اور جاپان نے مجوزہ چار قومی اتحاد کے تحت اپنے سکیورٹی تعاون کو ایک نئی شکل دینے کیلئے اپنے اعلیٰ سطحی مذاکرات کا آغاز کیا ہے جس میں چین کے جارحانہ رویہ کا جواب دینے کیلئے حکمت عملی طئے کی جائے گی ۔ ہند پیسیفک خطہ کو آزادانہ اور کھلا رکھنے پر توجہ دی جائے گی ۔ اس اجلاس کے فوری بعد ہندوستان ، آسٹریلیا اور جاپان نے علحدہ علحدہ بیانات جاری کئے اور انڈو پیسیفک خطہ کو سب سے بڑا خطہ کی فہرست میں شمار کیا گیا ۔آسیان چوٹی کانفرنس منگل کو ہورہی ہے جس میں انڈوپیسیفک خطہ کو درپیش سکیورٹی چیالنجس پر بھی غور و خوص کیا جائے گا اور جنوبی چین کے سمندری علاقے میں چین کی فوجی وسعت پذیری پر بھی غور کیا جائیگا ۔ وزارت خارجہ نے کہا کہ انڈو پیسیفک خطہ میں مشترکہ مفادات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور امن ، استحکام اور خوشحالی کو فروغ دینے پر زور دیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT