Saturday , September 22 2018
Home / دنیا / چین کے دفاعی بجٹ میں زائد از 10 فیصد کا اضافہ

چین کے دفاعی بجٹ میں زائد از 10 فیصد کا اضافہ

بیجنگ۔ 4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) چین جاریہ سال اپنے دفاعی بجٹ میں 10 فیصد اضافہ کرے گا۔ ایک اعلیٰ سطحی عہدیدار نے بتایا کہ اگر چین اپنے دفاعی بجٹ میں اضافہ نہ کرتے ہوئے ہتھیاروں کی دوڑ میں اگر پیچھے رہ گیا تو اسے دیگر طاقتور ممالک کی جانب سے خطرہ کا سامنا رہے گا۔ اطلاعات کے مطابق چین کے دفاع بجٹ میں قطعی طور پر 12.2 فیصد کا اضافہ کیا جائے گا۔

بیجنگ۔ 4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) چین جاریہ سال اپنے دفاعی بجٹ میں 10 فیصد اضافہ کرے گا۔ ایک اعلیٰ سطحی عہدیدار نے بتایا کہ اگر چین اپنے دفاعی بجٹ میں اضافہ نہ کرتے ہوئے ہتھیاروں کی دوڑ میں اگر پیچھے رہ گیا تو اسے دیگر طاقتور ممالک کی جانب سے خطرہ کا سامنا رہے گا۔ اطلاعات کے مطابق چین کے دفاع بجٹ میں قطعی طور پر 12.2 فیصد کا اضافہ کیا جائے گا۔ ملک کے اعلیٰ سطحی لیجسلیچر کے سالانہ سیشن کے ترجمان فونیگ نے دفاعی بجٹ میں مذکورہ اضافہ کا اعلان کیا جبکہ 12 ویں نیشنل پیپلز کانگریس کے تیسرے سیشن کا کل سے ہی آغاز ہونے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قطعی اعداد و شمار کل بجٹ کی رپورٹ میں پیش کئے جائیں گے۔ انہوںن نے کہا کہ پانچ سال کے عرصہ کے دوران ترقیاتی شرح کم سے کم 10 فیصد ہونی چاہئے۔ فو نے کہا کہ چین ایک انتہائی بڑا ملک تصور کیا جاتا ہے۔ چین کو ایک ایسی فوج کی ضرورت ہے جو اس کی قومی سلامتی اور عوام کا تحفظ کرسکے ۔

TOPPOPULARRECENT