Thursday , January 18 2018
Home / دنیا / چین کے دورہ سے دو رخی تعلقات مستحکم : مودی

چین کے دورہ سے دو رخی تعلقات مستحکم : مودی

بیجنگ۔ 13 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج ایک اہم بات کہی کہ چین کا دورہ یقیناً دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کے لئے ثمرآور ہوگا اور ایشیا کے دو بڑے ممالک تصور کئے جانے والے ہندوستان اور چین اپنی اہمیت کو پہلے سے زیادہ منوانے میں کامیاب ہوں گے۔ کل سے شروع ہونے والے دورۂ چین سے قبل چین کے سی سی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے انہوں

بیجنگ۔ 13 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج ایک اہم بات کہی کہ چین کا دورہ یقیناً دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کے لئے ثمرآور ہوگا اور ایشیا کے دو بڑے ممالک تصور کئے جانے والے ہندوستان اور چین اپنی اہمیت کو پہلے سے زیادہ منوانے میں کامیاب ہوں گے۔ کل سے شروع ہونے والے دورۂ چین سے قبل چین کے سی سی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے دورۂ چین سے نہ صرف دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو استحکام حاصل ہوگا بلکہ ایشیا میں دیگر ترقی پذیر ممالک کے لئے بھی ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ 21 ویں صدی ایشیا کی صدی ہے لہذا ہندوستان اور چین کو مشترکہ طور پر دہشت گردی سے نمٹنے اور عالمی امن کے لئے کام کرنا چاہئے کیونکہ یہی تقاضہ وقت ہے۔ حالیہ دنوں میں ہندوستان اور چین کے دو رخی تعلقات میں کافی استحکام پیدا ہوا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان پائے جانے والے اختلافات کا بھی انتہائی صبر و تحمل کے ساتھ سدباب کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT