Wednesday , September 19 2018
Home / دنیا / چین کے رہائشی عمارت میں آتشزدگی، 5افراد ہلاک

چین کے رہائشی عمارت میں آتشزدگی، 5افراد ہلاک

بیجنگ۔ 13 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) بیجنگ کے چاؤیانگ لاسٹرکٹ میں واقع ایک رہائشی عمارت میں آتشزدگی کے واقعہ میں 5 افراد ہلاک اور دیگر 8 افراد زخمی ہوگئے۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی ژینہوا نے مطابق شبالیڈین نامی ٹاؤن شپ میں لگی آگ میں زخمی ہونے والوں کو ہاسپٹل میں شریک کیا گیا ہے۔ دریں اثناء فائر ڈپارٹمنٹ نے ایک بیان دیتے ہوئے کہا کہ آگ دراصل ایک الیکٹرانک بائیسکل کی وجہ سے لگی۔ یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں بیجنگ میں آتشزدگی کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ 19 نومبر کو آتشزدگی کے ایک حادثہ میں 19 افراد ہلاک اور 8 افراد زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد وہاں موجود سینکڑوں تارکین وطن لیبرس کا تخلیہ کروایا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT