Monday , December 11 2017
Home / Top Stories / چین کے ساتھ سرحد پر انتہائی چوکسی کی ہدایت: راج ناتھ سنگھ

چین کے ساتھ سرحد پر انتہائی چوکسی کی ہدایت: راج ناتھ سنگھ

گینگٹوک ۔ 20 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے سرحد کی حفاظت پر مامور انڈو تبتن بارڈر پولیس ( آئی ٹی بی پی ) اور ہمالیائی ریاستوں کی حکومتوں پر زور دیا ہے کہ وہ چین کی دراندازی کے معاملہ میں انتہائی چوکس رہیں ۔ انہوں نے کہا کہ فرضی اختلافات کے سبب ہند چین سرحد پر اکثر ایسے واقعات پیش آرہے ہیں ۔ پانچ ہمالیائی ریاستوں کے چیف منسٹروں کی اس نوعیت کی پہلی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے جموں و کشمیر ، ہماچل پردیش ، اتراکھنڈ ، سکم اور اروناچل پردیش حکومتوں سے 3,488 کیلو میٹر طویل چین ۔ ہند سرحد پر ترقیاتی پراجکٹس شروع کرنے کی خواہش کی تاکہ یہاں کے عوام نقل مقام نہ کریں ۔
انہوں نے کہا کہ فرضی اختلافات کے باعث ماضی میں چین کی فوج نے کئی مرتبہ مداخلت کی ۔ لیکن اب ان واقعات میں کمی آئی ہے ۔ بسا اوقات دونوں ممالک کی فوج کا آمنا سامنا بھی ہوجاتا ہے ۔ لیکن ایسے واقعات کو موجودہ میکانزم کے ذریعہ حل کرلیا جاتا ہے ۔ بعدازاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ہندوستان کے چین کے ساتھ روابط بہتر ہیں اور تمام اختلافات کی باہمی مذاکرات کے ذریعہ یکسوئی کی جاسکتی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT