Wednesday , December 13 2017
Home / دنیا / چین کے ساتھ کشیدگی کے باوجود تائیوان کے صدر کا دورۂ امریکہ

چین کے ساتھ کشیدگی کے باوجود تائیوان کے صدر کا دورۂ امریکہ

تائپی ۔ 27 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر تائیوان ژائی انگ وین چین کے ذریعہ تائیوان کو سفارتی طور پر یکاوتنہا کرنے کی کوششوں کو ناکام کرنے امریکہ اور تین جنوبی پیسیفک ممالک کے دورہ پر روانہ ہوگئے۔ ان کے پروگرام کے مطابق مسٹر ژائی مارشل اور جزیرہ سولومن کے علاوہ ٹووالو کا کل سے دورہ کریں گے۔ واضح رہیکہ یہ تین ممالک ان 20 ممالک میں شامل ہیں جو تائیوان کو سفارتی طور پر ایک علحدہ ملک کی حیثیت سے تسلیم کرتے ہیں۔ تائیوان کے دیگر حلیف ممالک کی طرح یہ تمام بھی ترقی پذیر ممالک ہیں جو وقتاً فوقتاً تائیوان سے معاشی امداد حاصل کرتے رہتے ہیں۔ تائیوان 1949ء کی خانہ جنگی میں چین سے علحدہ ہوگیا تھا اور اس کے بعد سے چین ہمیشہ اس بات کا خواہاں رہا کہ تائیوان کے کسی بھی ملک کے ساتھ بین الاقوامی سطح پر سفارتی تعلقات محدود رہیں۔ دوسری طرف صدر چین ژی جن پنگ جنہوں نے حالیہ دنوں میں کمیونسٹ پارٹی کی زبردست جیت کے بعد ایک بار پھر اقتدار کی باگ ڈور سنبھالی ہے۔ 18 اکٹوبر کو کمیونسٹ پارٹی کانگریس کے پہلے دن یہ عزم کیا کہ چین کسی بھی ملک کو یہ اجازت نہیں دے گا کہ ملک کے کسی بھی حصہ کو علحدہ کیا جائے۔ ان کا واضح اشارہ تائیوان کی طرف تھا۔

TOPPOPULARRECENT