Tuesday , November 21 2017
Home / دنیا / چین کے صدر کی میکرون کو مبارکباد

چین کے صدر کی میکرون کو مبارکباد

بیجنگ؍پیرس،8مئی (سیاست ڈاٹ کام) چین کے صدر شی جن پنگ نے مسٹرایمینوئل میکرون کو فرانس کا صدر منتخب ہونے پر آج مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ چین فرانس کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے ۔چین کی سرکاری خبررساں ایجنسی ژنہوا کی رپورٹ کے مطابق مسٹرجن پنگ نے کہاکہ چین وسیع سائنو۔ فرانسیسی اسٹریٹجک شراکت داری کو اعلی سطح پر لے جانے کے لئے فرانس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے ۔ فرانس میں صدارتی انتخابات میں مسٹر میکرون اپنی حریف میرین لی پین کو بھاری ووٹوں سے شکست دے کر ملک کے سب سے نوجوان صدر بنے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT