Tuesday , July 17 2018
Home / دنیا / چین کے طیارہ بردار جنگی جہاز کی تائیوان آمد

چین کے طیارہ بردار جنگی جہاز کی تائیوان آمد

تائی پے۔ 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) چین نے اپنے طیارہ بردار جنگی جہاز ‘لیوننگ’ کو مخدوش آبنائے تائیوان کے ذریعے تائیوان بھیجا ہے ۔ مقامی میڈیا نے تائیوان کے وزیر دفاع کے حوالہ سے اس بات کی اطلاع دی۔تائیوان کی مرکزی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزیر دفاع ‘ین تے فا’ نے تائیوان کی پارلیمنٹ میں اپنے ایک بیان میں طیارہ بردار جنگی جہاز لیوننگ کے آبنائے تائیوان میں داخل ہونے کی تصدیق کی ہے ۔ وزارت دفاع اس واقعہ پر مکمل طور پر نظر رکھے ہوئے ہے ۔اس سے پہلے چین کے صدر شی جن پنگ نے تائیوان کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر علیحدگی پسند سرگرمیوں کو فروغ دیا گیا تو اسے سنگین نتائج بھگتنا پڑے گا۔ قابل ذکر ہے کہ چین تائیوان پر اپنے ہی ایک صوبے کے طور پر دعوی کرتا ہے ۔مسٹر جن پنگ نے کہا کہ چین تائیوان میں پرامن تعلقات اور چین کے پرامن انضمام کو آگے بڑھانا چاہتا ہے ۔ ہم چین کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی حفاظت کے لئے مضبوط ہیں اور تائیوان کی آزادی کے لئے علیحدگی پسند سرگرمیوں کو برداشت نہیں کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT