Thursday , November 23 2017
Home / دنیا / چین کے مسلم علاقہ میں روزہ پر تحدیدات

چین کے مسلم علاقہ میں روزہ پر تحدیدات

بیجنگ ۔ 6 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) چین نے ماہِ رمضان کا آغاز روایتی طورپر سرکاری ملازمین طلبہ اور بچوں پر خاص طورپر مسلم علاقہ میں روزہ رکھنے پر تحدیدات کے احکام جاری کرتے ہوئے کیا۔ سرکاری ویب سائیٹ پر شائع کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پارٹی ارکان ، کارکن ، سرکاری ملازمین ، طلبہ اور نابالغوں کو ماہِ رمضان میں روزہ نہیں رکھنا چاہئے ۔ اُنھیں مذہبی سرگرمیوں میں بھی حصہ نہیں لینا چاہئے ۔ سرکاری خبررساں ادہ ژن جیانگ نے اس کی اطلاع دی ۔ ایغور عہدیدار احمد جان طہوطی ساکن صنعتی شہر پی کیخی نے روایتی ٹوپیاں پہنے ہوئے افراد کے اجلاس میں کہا کہ عہدیداروں کو پارٹی کا رکن نہ بننے کا عہد کرنا چاہئے ۔ انھیں سرکاری ملازمتیں بھی قبول نہیں کرنا چاہئے اور طلبہ اور بالغوں کو مذہبی سرگرمیوں میں حصہ لینے کیلئے مسجدوں میں داخل ہونے سے روکنا چاہئے ۔ ایک علحدہ رپورٹ گزشتہ منگل کو ویب سائٹ پر شائع کی گئی ہے ۔ دریں اثناء خوداختیار صوبہ قبخال ژائب میں ایک اعلان کیا گیا ہے کہ اس علاقہ کے ہوٹل اور ریسٹوران ماہِ رمضان میں کھلے رہیں گے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ عوام کی زیادہ سے زیادہ تعداد پکوان تک رسائی حاصل کرسکے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT