Sunday , December 17 2017
Home / Top Stories / چین کے مسلم نوجوان کا سیکل پر سفر حج

چین کے مسلم نوجوان کا سیکل پر سفر حج

محمد مایاؤچین نے 8 ہزار 150 کیلو میٹر سفر سیکل پر طئے کیا

مکہ مکرمہ ۔ 20 ۔ اگست : ( سیاست ڈاٹ کام ) : حج بیت اللہ کے لیے ہر سال اقطاع عالم سے لاکھوں مسلمان مکہ معظمہ پہونچتے ہیں مگر ان میں سے بعض عازمین حج اپنے سفر کو منفرد بناکر عالمی توجہ کا مرکز بن جاتے ہیں ۔ ایسے ہی ایک مسلمان کا تعلق چین سے ہے ۔ جس نے سیکل پر مقدس سفرکا آغاز کیا تھا ۔ 8 ہزار 150 کیلو میٹر کا سفر اس نے سیکل پر طئے کیا اور اب حج بیت اللہ کے لیے مکہ معظمہ پہونچ گیا ہے ۔ سعودی عرب کے میڈیا نے چین کے اس مسلم نوجوان کے جذبہ کی قدر کرتے ہوئے زبردست کوریج دیا ہے ۔ محمد مایاؤچین نے 3 ماہ قبل حج کے سفر کا آغاز کیا تھا ۔ اس کا تعلق چین کے علاقہ شین جینگ سے ہے ۔ راستے میں موسمی تغیرات اور سفری صعوبتیں برداشت کرتے ہوئے آخر کار وہ اپنی منزل پر پہونچ گیا ۔ سیکل پر اس نے سفر کا آغاز کرتے ہوئے سب سے پہلے پاکستان پہونچا جہاں سے اس نے سعودی عرب کے لیے حج ویزا حاصل کیا اور افغانستان ، ایران اور عراق کے راستے سعودی عرب پہونچا ۔ بحرین میں شاہ فہد پل عبور کر کے وہ دمام پہونچا ، جہاں سے ریاض اور طائف کے بعد مکہ مکرمہ پہونچکر ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے ۔ چین میں مسلمانوں کی آبادی 26 ملین سے زائد ہے ۔ مگر یہاں سے صرف چند ہزار مسلمانوں کو ہر سال فریضہ حج ادا کرنے کی اجازت دی جاتی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT