Friday , December 15 2017
Home / دنیا / چین کے 180 شہر آلودگی کا شکار

چین کے 180 شہر آلودگی کا شکار

بیجنگ ۔ 5 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) چین کے 338 کے منجملہ 180 شہر فضائی آلودگی سے متاثر ہیں جن میں 42 شہروں بشمول بیجنگ اور تیان جن کو انتہائی آلودہ زمرہ میں رکھا گیا ہے ۔ وزارت ماحولیات نے بتایا کہ آلودگی سے بری طرح متاثرہ شہر بیجنگ ۔ تیان جن ۔ ہیبی علاقہ میں واقع ہیں۔ اس کے علاوہ شمال مغربی چین بھی آلودگی کا شکار ہے ۔ آج چین کی پارلیمنٹ کا سیشن شروع ہوا اور بعض ارکان نے آلودگی کا باعث بننے والی صنعتوں کیلئے نیا ٹیکس لاگو کرنے کی تجویز پیش کی ۔ فضا میں زہریلا دھواں اتنا بڑا مسئلہ بن گیا ہے کہ اب ایک ریستوراں نے اپنے گاہکوں سے صاف ہوا کا بل علیحدہ سے وصول کرنا شروع کر دیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT