Wednesday , December 13 2017
Home / عرب دنیا / چین گودام دھماکے : بندرگاہی پانی میں سائنائڈ زہر کے اثرات

چین گودام دھماکے : بندرگاہی پانی میں سائنائڈ زہر کے اثرات

تیانجن ۔ 17 اگست (سیاست ڈاٹ کام) چین کے تیانجن بندرگاہ کے پانی میں بھی سوڈیم سائنائڈ کی آمیزش پائی گئی ہے جو دنیا کا انتہائی زہریلا مادہ تصور کیا جاتا ہے جبکہ دوسری طرف ماہرین دھماکے کے مقام پر پھیلے ہوئے زہریلی کیمیائی مادے کو مکمل طور پر صاف کرنے کی پوری کوشش کررہے ہیں جبکہ تیانجن بندرگاہ کے پانی میں سائنائڈ کے اثرات نے حکام کو خوفزدہ کردیا ہے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہیکہ سائنائڈ اتنا زہریلا ہوتا ہیکہ اگر اسے صرف زبان پر رکھ دیا جائے تو انسان کی موت واقع ہوجاتی ہے۔ یہی نہیں بلکہ اگر انسان کے جسم کے کسی بھی حصہ پر معمولی زخم ہو اور وہاں غلطی سے بھی سائنائڈ چھو جائے تو وہ فوراً خون میں شامل ہوکر انسان کو ہلاک کردیتا ہے۔ البتہ یہاں یہ مناسب ہوگا کہ متاثرہ گودام میں اب تک جو بھی زہریلے مادے دستیاب ہوئے ہیں وہ انسانی زندگی کیلئے خطرہ نہیں۔ صرف سائنائڈ کی صفائی پر زائد توجہ دی جارہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT