Saturday , June 23 2018
Home / دنیا / چین ہر غیرمنقولہ شئے کو ہیک کرلیتا ہے : ہیلاری کلنٹن

چین ہر غیرمنقولہ شئے کو ہیک کرلیتا ہے : ہیلاری کلنٹن

واشنگٹن۔5جولائی ( سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کی صدارتی امیدوار ہیلاری کلنٹن نے سخت تنقید کرتے ہوئے چین پر الزام عائد کیا کہ وہ ہر غیرمنقولہ شئے کو ہیک کرلیتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی اطلاعا ت کا کثیر مقدار میں ’’ سرقہ‘‘ ہوچکا ہے ۔4جولائی کی انتخابی مہم کی ایک تقریب میں انہوں نے شمالی نیو ہیمپ شائر میں ایک تقریب میں شرکت کی اور خطاب

واشنگٹن۔5جولائی ( سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کی صدارتی امیدوار ہیلاری کلنٹن نے سخت تنقید کرتے ہوئے چین پر الزام عائد کیا کہ وہ ہر غیرمنقولہ شئے کو ہیک کرلیتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی اطلاعا ت کا کثیر مقدار میں ’’ سرقہ‘‘ ہوچکا ہے ۔4جولائی کی انتخابی مہم کی ایک تقریب میں انہوں نے شمالی نیو ہیمپ شائر میں ایک تقریب میں شرکت کی اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ چین کی پُرامن ترقی دیکھنا چاہتی ہیں لیکن اس کیلئے امریکہ کو سخت چوکسی اختیار کرنی ہوگی ۔ چین کی فوج میں تیزی سے اضافہ ہورہاہے ۔ فوجی تنصیبات قائم کی جارہی ہے جو دیگر ممالک کیلئے خطرہ ہیں ۔ فلپائن جیسے ممالک خاص طور پر مخدوش حالت میں ہے۔

TOPPOPULARRECENT