Tuesday , November 21 2017
Home / ہندوستان / چین ہندوستان کی این ایس جی رکنیت کا مخالف نہیں : وزیر خارجہ سشما سوراج

چین ہندوستان کی این ایس جی رکنیت کا مخالف نہیں : وزیر خارجہ سشما سوراج

نئی دہلی ۔19جون ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان نے این ایس جی کی رکنیت کیلئے پختہ ارادہ کے ساتھ کوشش شروع کردی ہے جب کہ وزیر خارجہ سشما سوراج نے آج کہا کہ چین ہندوستان کی این ایس جی رکنیت کے خلاف نہیں ہے جب کہ معتمد خارجہ ایس جئے شنکر نے 16 اور 17جون کو چین کی تائید حاصل کرنے کیلئے بیجنگ کا دورہ کا اعلان کیا ہے ۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ چین نہ صرف اپنی ساکھ اور اس طراس طریقہ کار کی بات کررہا ہے جو 48رکنی باوقار ادارہ کے رکن بننے کیلئے اختیار کیا جارہا ہے ۔ این ایس جی اتفاق رائے کے حصول پر عمل کرتا ہے اور اگر ایک بھی رکن ممالک ہندوستان کے خلاف ووٹ دیں تو اس کی کوشش ناکام ہوسکتی ہے ۔ سشما سوراج نے کہا کہ ان کے خیال میں اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور انہیں امید ہے کہ ہندوستان جاریہ سال ہی این ایس جی کا رکن بن جائے گا ۔

TOPPOPULARRECENT