Friday , December 15 2017
Home / دنیا / چین ۔ امریکہ تجارت کی تحقیقات ٹرمپ کا حکم

چین ۔ امریکہ تجارت کی تحقیقات ٹرمپ کا حکم

واشنگٹن ۔13اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ حکم دینے کیلئے تیار ہیں کہ چین کے ساتھ ’’ نامنصفانہ ‘‘ تجارت کی فوری تحقیقات کا آغاز کیا جائے ۔ فی الحال ٹرمپ 17دن کے کارکرد گرمائی تعطیلات نیوجرسی کے تفریحی مقام گاپ ریسارٹس پر گذاررہے ہیں ۔ انہوں نے امریکی تجارت کے نمائندہ کو اس واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے ۔ ان کے تازہ ترین حکم سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ چین سے مال کی برآمد پر بھی تحدیدات عائد کرنے کی تیاری کررہے ہیں ‘ جس کے نتیجہ میں ممکن ہے کہ تحقیقات کا سلسلہ کم ازک م ایک سال تک جاری رہے ۔

موت کے 29سال بعد بھی راجکپور روس میں مقبول
ماسکو ۔ 13اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) ممکن ہے کہ رندھیرکپور ہندوستان میں عوام کے دل جیت نہ سکے ہو لیکن روس میں وہ اپنے والد راجکپور اوردادا پرتھیوی راجکپور کی وجہ سے راجکپور کی موت کے 29سال بعد بھی روسی عوام کے دلوں پر حکومت کررہے ہیں ۔ روسی عوام کی نئی نسل بھی راجکپور اور ان کی فلموں سے واقف ہیں اور انہیں اب بھی بالی ووڈ کا نمبر ون ہیرو تصور کرتی ہے ۔ حالانکہ ہندوستانی اداکاروں کی پوری ایک نسل عالمی میدان میں آچکی ہیں ۔ ان کی فلمیں دنیا بھر میں ریلیز ہوچکی ہیں لیکن روس میں اب بھی راجکپور کی فلمیں مقبول ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT