Friday , April 20 2018
Home / دنیا / چین ۔ امریکہ کے درمیان 250 بلین ڈالر کے تجارتی معاہدے

چین ۔ امریکہ کے درمیان 250 بلین ڈالر کے تجارتی معاہدے

بیجنگ ۔ /9 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) چین نے آج امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ زائد از 250 بلین امریکی ڈالر کے تجارتی معاہدوں پر دستخط کئے ۔ صدر ٹرمپ کے دورہ کے موقع پر یہ معاہدہ ہوا ہے ۔ ان تنقیدوں کے درمیان کی کمیونسٹ ملک کی جانب سے غیر منصفانہ تجارتی کام انجام دیئے جارہے ہیں جس سے باہمی تجارت میں شدید عدم توازن پیدا ہورہا ہے ۔امریکہ نے یہ معاہدہ کیا ہے ۔ اس امریکی ۔ چینی معاہدہ پر دستخط کی تقریب میں صدر چین ژی ژپنگ اور صدر ٹرمپ نے شرکت کی ۔ دونوں قائدین کے درمیان باہمی وسیع تر مذاکرات کے بعد گریٹ ہال میں یہ تقریب منعقد ہوئی ۔ بات چیت کے بعد اخباری نمائندوں کو خطاب کرتے ہوئے ژی ژپنگ اور ٹرمپ نے امریکہ ۔ چین تعلقات کو نئی سمت دی جائے گی ۔ ٹرمپ نے کہا کہ ہم چین کے ساتھ پرکشش تجارتی تعلقات چاہتے ہیں اور اس کے جواب میں چین سے بھی اسی طرح کی توقع کرتے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT