Saturday , December 15 2018

چین ۔ بنگلہ تعلقات، ہندوستان کو فکر مندی کی ضرورت نہیں : شیخ حسینہ

ڈھاکہ ۔ 21 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ نے کہا ہیکہ چین کے ساتھ ان کے ملک کے بڑھتے ہوئے تعلقات پر ہندوستان کو فکرمند نہیں ہونا چاہئے اور ادعا کیا کہ بیجنگ کے ساتھ یہ تعاون کا مطلب صرف ان کے ملک کی ترقی ہے۔ شیخ حسینہ نے کہا کہ ان کی حکومت کو صرف اپنے ملک کی ترقی کی فکر ہے اور وہ ایسے کسی بھی ملک سے تعاون کیلئے تیار ہے جس سے بنگلہ دیش کی ترقی میں مدد مل سکتی ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق بنگلہ دیش اپنی آبادی اور معیشت کے اعتبار سے سب سے بڑا لیکن سب سے کمترین ترقی یافتہ ملک (ایل ڈی سی) اقوام متحدہ نے گذشتہ سال اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ یہ ملک بہتر صحت و تعلیم، معاشی ترقی اور خطرات میں کمی کے ساتھ 2024ء تک ایل ڈی سی زرہ سے باہر نکل سکتا ہے۔ شیخ حسینہ نے گذشتہ روز اپنی رہائش گاہ پر ہندوستانی صحافیوں کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’ہم ہر اس ملک سے سرمایہ کاری چاہتے ہیں جو اس کی پیشکش کرتا ہے۔ ہمیں اپنے عوام کے بارے میں سوچنا ہے کیونکہ وہ (عوام) ہی ترقی کے استفادہ کنندگان ہیں‘‘۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان ، چین،جاپان اور حتیٰ کہ مشرق وسطیٰ کے ممالک بھی تعاون کیلئے بنگلہ دیش پہنچ رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT