Sunday , November 19 2017
Home / دنیا / چین ۔ نیپال دفاعی مذاکرات

چین ۔ نیپال دفاعی مذاکرات

کھٹمنڈو ۔ /23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نیپال پرچنڈا نے آج ایک چین پالیسی کی ستائش کرتے ہوئے وزیر دفاع چین جنرل چاند وانگ کوان سے ملاقات کے دوران جو نیپال کے 3 روزہ دورہ پر 19 رکنی وفد کی قیادت کرتے ہوئے آئے ہوئے ہیں کہاکہ چین کی یہ پالیسی قابل ستائش ہے ۔ چین کے کسی وزیر دفاع کا گزشتہ 16 سال میں پہلا دورہ نیپال ہے ۔ دونوں قائدین نے باہمی فوجی تعاون کی ضرورت پر زور دیا اور شاہراہ ریشم کو ایک پرعزم پراجکٹ قرار دیا ۔ ہندوستان اس پراجکٹ کو شک و شبہ کی نظر سے دیکھتا ہے ۔ چین اور پاکستان کے درمیان شاہراہ ریشم تجارتی راہداری کی حیثیت رکھتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT