چین ۔ پاکستان معاشی راہداری پر ہندوستان کی تشویش

بیجنگ ۔ 14 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )ہندوستان نے چین کی جانب سے پاکستان کے ساتھ براہ پاکستانی مقبوضہ کشمیر کئی بلین ڈالر کی معاشی راہداری کے منصوبہ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ معتمد خارجہ سجاتا سنگھ نے آج چین کے ہم منصب نائب وزیر خارجہ لیو ژین مین کے ساتھ چھٹے دور کے باہمی مذاکرات کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ ہم نے اجلاس میں یہ مسئلہ اُٹھایا ۔ انھوں نے کہا کہ چین نے ہماری تشویش کو نوٹ کیا ہے۔ یہ مذاکرات ایسے وقت ہوئے جبکہ ہندوستان میں لوک سبھا انتخابات جاری ہیں۔

TOPPOPULARRECENT