Thursday , August 16 2018
Home / Top Stories / چین : 10 لاکھ اویغور مسلمان خفیہ کیمپ میں محروس

چین : 10 لاکھ اویغور مسلمان خفیہ کیمپ میں محروس

بیجنگ / جنیوا۔12 اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کی کمیٹی نے انکشاف کیا ہے کہ اسے بہت سی مصدقہ رپورٹیں موصول ہوئی ہیں کہ چین میں اویغور اقلیت کے تقریباً 10 لاکھ افراد کو بہت بڑے خفیہ حراستی کیمپ نما مقام پر تحویل میں رکھا گیا ہے۔اقوام متحدہ میں نسلی امتیاز کے خاتمے سے متعلق کمیٹی کی رکن جائے مکڈوجل نے بتایا کہ چین میں اویغور اور مسلم اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے 10لاکھ کے قریب افراد کو ملک کے مغرب میں واقع خود مختار علاقے شنکیانگ میں سیاسی نظریے کی جبری تلقین کے کیمپوں میں داخل ہونے پر مجبور کیا گیا ہے۔خاتون رکن نے بتایا کہ ہمیں اس بارے میں موصول ہونے والی باوثوق رپورٹوں نے گہری تشویش میں مبتلا کر دیا ہے کہ چین نے اویغور کے خود مختار علاقے کو ایک بہت بڑے تربیتی کیمپ جیسی شکل دے دی ہے ،چین کا کہنا تھا کہ شنکیانگ کے علاقے کو اسلامی شدت پسندوں اور علیحدگی پسندوں کا سامنا ہے جو حملوں اور مسلم اکثریتی اقلیت اویغور کے بیچ کشیدگی بھڑکانے کی سازش پر عمل پیرا ہیں۔اقوام متحدہ میں امریکی مشن نے ایک ٹوئیٹ میں کہا کہ ہم چین سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنی اس پالیسی کو ختم کرے جسکے برعکس نتائج سامنے آرہے ہیں اور ساتھ ہی تمام جبری گرفتار شدگان کو فوری طور پر رہا کرے۔جنیوا میں اقوام متحدہ میں چین کے سفیر یوجیان ہووا کا کہنا تھا کہ ان کا ملک تمام نسلی جماعتوں کے درمیان مساوات اور یک جہتی کو یقینی بنانے پر کام کر رہا ہے۔

چین کے جنوب میںطوفانی بارش
بیجنگ ۔ 12اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ میں طوفانی بارشوں سے سیلابی صورتحال کا سامنا ہے ، جبکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ سے کئی مقامات پر راستے بند ہوگئے ہیں۔مقامی میڈیا کے مطابق مسلسل بارشوں سے مختلف شہروں میں سڑکیں دریا کامنظر پیش کر رہی ہیں۔کئی مقامات پر گاڑیاں بارش کے پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں، جبکہ نشیبی علاقوں میں گھر اور دکانیں بھی سیلابی پانی میں گھری ہوئی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT