Monday , July 16 2018
Home / دنیا / چین :60 ہزار کے ہجوم میں چہرہ شناخت کرنے والی ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم گرفتار

چین :60 ہزار کے ہجوم میں چہرہ شناخت کرنے والی ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم گرفتار

بیجنگ ۔ /15 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) چین میں پولیس نے چہرے کی شناخت کرنے والی ٹیکنالوجی کی مدد سے ایک مطلوبہ ملزم کو گرفتار کرلیا جو 60 ہزار افراد کے ہمراہ ایک کنسرٹ میں شامل تھا ۔ آؤ کے نام سے شناحت کئے جانے والا ملزم چین کے شہرنان چنگ میں معروف گلوکار جیکی چیونگ کا کنسرٹ دیکھنے گیا ہوا تھا ۔ پولیس نے کہا کہ 31 سالہ ملزم ، معاشی جرائم ’ میں ملوث تھا اور وہ گرفتار ہوجانے پر ‘ حیران تھا ۔ واضح رہے کہ چین بھر میں عوام کی نگرانی کرنے کے لئے 17 کروڑ سے زائد کیمروں پر مبنی نیٹ وسیع و عریض نیٹ ورک نصب کیا گیا ہے ۔ ملزم آؤ کو کیمروں نے ٹکٹ خریدنے والے بوتھ پر شناخت کیا تھا اور جب وہ اپنی سیٹ پر بیٹھ گئے تو پولیس انہیں گرفتار کرنے پہنچ گئی ۔ چین کے سرکاری خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے نان چنگ کے پولیس افسرلی نے بتایا کہ ملزم کو جب ہم نے حراست میں لیا تو اس کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ وہ گرفتار ہوجائے گا ۔

TOPPOPULARRECENT