Monday , June 18 2018
Home / شہر کی خبریں / چیوڑلہ عوام کی خدمت نصب العین

چیوڑلہ عوام کی خدمت نصب العین

غلط فہمیوں کا جواب دینے کا عزم، کے ویشویشور ریڈی ایم پی
حیدرآباد۔/2مارچ، ( سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ کی تشکیل کے بعد ریاست بھر میں ترقیاتی کاموں کو ٹی آر ایس قائدین نے سر پر اٹھاتے ہوئے فلاح و بہبود کے کام کرتے ہوئے آگے بڑھ رہے ہیں لیکن نئی ریاست ہونے کے سبب کچھ مقامات پر کام میں تیزی لانے میں دشواریاں پیدا ہورہی ہیں اور حکومت ان رکاوٹوں کو دور کرتے ہوئے جلد ازجلد تلنگانہ کے ہر ایک علاقے میں خوشحالی لانے کیلئے جدوجہد کررہی ہے۔ حلقہ چیوڑلہ کا شمار ہندوستان بھر میں چوتھے بڑے پارلیمانی حلقے میں ہوتا ہے اس کا وسیع تر دائرہ ہونے کے سبب رکن پارلیمنٹ کونڈا ویشویشور ریڈی کیلئے حلقہ کے حدود میں شامل تمام تر علاقوں کا دورہ کرنا ممکن نہیں ہوپارہا ہے لیکن وہ مقامی ٹی آر ایس قائدین سے ربط کرکے اپنے حلقہ کے تمام تر علاقوںکے مسائل سے آگاہی حاصل کررہے ہیں اور ہر ممکن ترقیاتی کاموں کیلئے اقدامات کرتے آرہے ہیں۔ ویشویشور ریڈی کا شمار ٹی آر ایس کے سب سے زیادہ سیکولر قائدین میں ہوتا ہے اوروہ ایک قابل احترام خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان کے دادا رنگاریڈی، اور والد جسٹس مادھو ریڈی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے انہوں نے سیاسی کیریئر میں بلا لحاظ مذہب و ملت ہر ایک کی مدد کیلئے پیش پیش رہتے ہوئے اپنی ایک الگ پہچان بنائی ہے۔ انہوں نے اپنے حلقہ کی عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے مسائل کو لیکر راست طور پر ان سے رجوع ہوں چاہے وہ چیوڑلہ حلقہ کے ہوں یا کسی بھی محلے، گلی اور کسی کونے سے ہی کیوں نہ ہوں میں اپنے ایم پی فنڈ کے ذریعہ ان کی یکسوئی کروں گا، اور میں یہاں یہ بات بھی واضح کردینا چاہتا ہوں کہ چیوڑلہ حلقہ کے تمام تر افراد میرے افراد خاندان کی طرح ہیں اور میں بلالحاظ مذہب و ملت ہر ایک کی خدمت کیلئے تیار رہنے کا عزم ظاہر کیا اور کہا کہ کسی کو بھی مجھ سے شکایت ہو تو وہ مجھ سے راست طور پر ملاقات کرتے ہوئے اپنے مسائل سے آگاہ کرواسکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT