Thursday , December 14 2017
Home / اضلاع کی خبریں / چیوڑلہ میں امن کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد

چیوڑلہ میں امن کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد

چیوڑلہ۔/13ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) عیدالاضحی اور گنیش تہوار کے پیش نظر چیوڑلہ مستقر کے پولیس اسٹیشن میں امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں عوامی نمائندے ، سرپنچس و دیگر عہدیداران کے علاوہ اقلیتی قائدین نے شرکت کی ۔ اس موقع پر چیوڑلہ ڈی ایس پی چیوڑلہ اور اے وی رنگاریڈی نے اجلاس میں شریک شرکاء سے خواہش کی کہ وہ عیدا ور تہوار کے موقع پر فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو برقرار رکھنے میں ایک دوسرے کا تعاون کریں اور آپسی یکجہتی کو فروغ دینے کیلئے آگے آئیں۔ اس موقع پر ایم پی پی چیوڑلہ ایم بالراج، سرکل انسپکٹر اوپیندرا ، ایس آئی راج شیکھر ، محمد علی، محمد عبدالقادر، محمد جہانگیر، محمد سراج الدین سینئر صحافی ( چیوڑلہ ) و دیگر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT