Saturday , January 20 2018
Home / اضلاع کی خبریں / چیوڑلہ میں ٹی آر ایس سربراہ کے سی آر کا خطاب

چیوڑلہ میں ٹی آر ایس سربراہ کے سی آر کا خطاب

چیوڑلہ۔/18 اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) صدر تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے چندر شیکھر راؤ 19اپریل بروز ہفتہ چیوڑلہ لوک سبھا و اسمبلی حلقہ کے مختلف علاقہ جات کا دورہ کریں گے۔ بعد ازاں ٹی ار ایس پارٹی کے زیر اہتمام چیوڑلہ مستقر کے شاہ آباد چوراہے پر ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ یہ بات مقامی ایم ایل اے کے ایس رتنم و ایم ایل سی نریندر ریڈی نے بتائی۔ انہوں نے پارٹی کارکنوں اور عوام سے کے سی آر کا والہانہ استقبال کرنے کی اپیل کی۔ دونوں قائدین نے کہا کہ تلنگانہ کی تشکیل کے بعد عوام کے درمیان ٹی آر ایس کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ تلنگانہ کی تشکیل کے بعد پارٹی صدر کے سی آر کا ضلع رنگاریڈی میں پہلی مرتبہ آنااہمیت کا حامل ہے۔ اس موقع پر سابق زیڈ پی ٹی سی کے اننت ریڈی، زیڈ پی ٹی سی ایس ملیش، سرپنچس ملیش یادو، سدیا کے علاوہ قائدین میں مدھوسدن ریڈی، ہنمنت یادو اور دیگر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT