Sunday , June 24 2018
Home / اضلاع کی خبریں / چیوڑلہ میں کانگریس کارکنوں کا اجلاس

چیوڑلہ میں کانگریس کارکنوں کا اجلاس

چیوڑلہ /9 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) چیوڑلہ منڈل کے مستقر پر کے جی آر فنکشن ہال میں کانگریسی کارکنوں کا ایک اجلاس منعقد ہوا ۔ جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے سابقہ وزیر داخلہ پی سبیتا اندرا ریڈی نے شرکت کی ۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے سبیتا ریڈی نے کہا کہ اپنے عہد پر قائم رہتے ہیوئے کانگریس پارٹی نے تلنگانہ کی تشکیل کے وعدہ کو عملی جامہ پ

چیوڑلہ /9 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) چیوڑلہ منڈل کے مستقر پر کے جی آر فنکشن ہال میں کانگریسی کارکنوں کا ایک اجلاس منعقد ہوا ۔ جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے سابقہ وزیر داخلہ پی سبیتا اندرا ریڈی نے شرکت کی ۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے سبیتا ریڈی نے کہا کہ اپنے عہد پر قائم رہتے ہیوئے کانگریس پارٹی نے تلنگانہ کی تشکیل کے وعدہ کو عملی جامہ پہناتے ہوئے اپنے وعدہ کو نبھایا ۔ اس کی بناء پر سونیا گاندھی اور راہول گاندھی کے ہاتھ مضبوط کرنے کیلئے ہم سب کو آگے رہنا چاہئے ۔ اس موقع پر کانگریس کارکنوں نے حلقہ لوک سبھا چیوڑلہ سے پی کارتک ریڈی کو امیدوار بنائے جانے پر کانگریس حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑی ۔ کانگریس قائدین نے پی کارتک ریڈی کا والہانہ خیرمقدم کیا اور قائدین و کارکنوں نے انہیں شال پیش کرتے ہوئے ان کاخیرمقدم کیا ۔ اس موقع پر تمام شرکائے اجلاس نے عہد کیا کہ اپنی کاوشوں کے ذریعہ پی کارتک ریڈی کو بھاری اکثریت سے منتخب کرنے میں کوئی کسر باقی نہ رکھیں گے ۔ سبیتا اندرا ریڈی کو بھاری اکثریت سے منتخب کرنے میں کوئی کسر باقی نہ رکھیں گے ۔ سبیتا ریڈی کی قیادت میں سابقہ ایم پی ٹی سی وینکٹ ریڈی موضع گھن پور ، خانہ پور ، سرپنچ رام ریڈی گھن پور سرپنچ بچیا اور دوسرے ٹی آر ایس قائدین نے کارتک ریڈی کو لوک سبھا کا امیدوار بنائے جانے پر کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ۔ ( قبل ازیں وہ ٹی آر ایس پارٹی میں تھے ) اس کے علاوہ تلگودیشم پارٹی کے قائدین دیڑھ سو سے زائد شاہ آباد منڈل کرواگوڑہ نے کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ۔ اس موقع پر کانگریس قائدین کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

TOPPOPULARRECENT