چیوڑلہ پراجکٹ پر مرکز اور تلنگانہ کا عنقریب اجلاس

چیف منسٹر کے سی آر کی وزیرآبی وسائل اومابھارتی سے بات چیت

چیف منسٹر کے سی آر کی وزیرآبی وسائل اومابھارتی سے بات چیت
نئی دہلی ۔8ڈسمبر ( پی ٹی آئی) مرکزی وزیر آبی وسائل اومابھارتی نے کہا کہ مرکز اور حکومت تلنگانہ کے عہدیدار پرانیہتا۔چیوڑلہ آبپاشی پراجکٹ کو قومی موقف دینے کے مطالبہ پر تبادلہ خیال کریں گے ۔تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے آج یہاں اوما بھارتی سے ملاقات کرتے ہوئے تلنگانہ کے اس آبپاشی پراجکٹ کو قومی پراجکٹ قرار دینے کی درخواست کی تھی ۔ بعد ازاں وزیر آبی وسائل نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’’ وزارت آبی وسائل اور تلنگانہ ریاستی حکومت کے عہدیدار آئندہ 7یا 8دن کے دوران کسی وقت ایک اجلاس منعقد کریں گے جس میں اس مسئلہ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔ اوما بھارتی نے چیف منسٹر کو تیقن دیا کہ اُن کی وزارت اس پراجکٹ پر مثبت انداز فکر رکھتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر راؤ نے آبی وسائل کے چند دوسرے پراجکٹوں پر بھی اُن سے بات چیت کی۔ وزارت آبی وسائل کے ذرائع نے کہا کہ یہ پراجکٹ دریائے گوداوری کی معاون ندی پرانیہتا سے جو چیوڑلہ کو پانی منتقل کرنے کے متعلق ہے اس پراجکٹ سے نئی ریاست تلنگانہ کے چیوڑلہ اور دیگر علاقوں میں 15لاکھ زرعی اراضیات سیراب ہوں گی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT