Thursday , January 24 2019

چیوڑلہ کے دھابہ پر دھاوے ، گانجہ فروختگی پر مالک گرفتار

حیدرآباد۔/9نومبر، ( سیاست نیوز ) ایکسائیز پولیس نے چیوڑلہ کے علاقہ میں ایک دھابہ پر دھاوا کرتے ہوئے اس کے مالک کو گرفتار کرلیا جو گانجہ فروخت کررہا تھا۔ پروہبیشن اینڈ ایکسائیز سرکل چیوڑلہ مسٹر راکیش کی قیادت میں ٹیم نے خفیہ اطلاع پر چیوڑلہ شنکر پلی روڈ پر واقع چودھری دھابے پر دھاوا کیا اور اس کے مالک سریش کو گرفتارکرلیا جس کا تعلق راجستھان سے بتایا گیا ہے۔ آبکاری پولیس نے اس کے قبضہ سے 400 گرام گانجہ ضبط کرلیا۔ یہ شخص گانجہ لاری ڈرائیورز اور نوجوانوں کو فروخت کررہا تھا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT