Wednesday , June 20 2018
Home / دنیا / چیچنیا کے سربراہ کو کراٹے میں بلیک بیلٹ

چیچنیا کے سربراہ کو کراٹے میں بلیک بیلٹ

گروزنی ۔14 اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) روس میں شامل جمہوریہ چیچنیا کے سربراہ رمضان کادیروو کو کراٹے میں بلیک بیلٹ دی گئی ہے۔ یہ فیصلہ کراٹے کی بین الاقوامی اسوسی ایشن کے صدر، کراٹے کے جاپانی ماہر شوکے ماتسوئی نے کیا۔ کراٹے کی روسی اسوسی ایشن کے چیف کوچ الیکساندر الیموو نے بلیک بیلٹ رمضان کادیروو کے حوالے کر دی۔ کادیروو نے اس سلسلے میں

گروزنی ۔14 اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) روس میں شامل جمہوریہ چیچنیا کے سربراہ رمضان کادیروو کو کراٹے میں بلیک بیلٹ دی گئی ہے۔ یہ فیصلہ کراٹے کی بین الاقوامی اسوسی ایشن کے صدر، کراٹے کے جاپانی ماہر شوکے ماتسوئی نے کیا۔ کراٹے کی روسی اسوسی ایشن کے چیف کوچ الیکساندر الیموو نے بلیک بیلٹ رمضان کادیروو کے حوالے کر دی۔ کادیروو نے اس سلسلے میں کہا کہ کراٹے میں بلیک بیلٹ پانا ان کیلئے بہت عزت کا باعث ہے۔ انہوں نے اپنے کوچ لیچی کربانوو کا شکریہ ادا کیا جو ایک عرصے سے انہیں ٹریننگ دے رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT