Monday , January 22 2018
Home / ہندوستان / چیک اِن بیاگیج کیلئے کوئی چارجس نہیں : حکومت

چیک اِن بیاگیج کیلئے کوئی چارجس نہیں : حکومت

نئی دہلی 27 جون (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے فضائی مسافروں پر کوئی بوجھ ڈالنے سے گریز کرتے ہوئے آج کہاکہ فی الحال چیک اِن بیاگیج کے لئے کوئی چارجس نہیں لئے جائیں گے۔ حکومت نے چیک اِن بیاگیج کے لئے چارج لینے کی اجازت دینے کی درخواست کو مسترد کردیا۔ اس بات کی توثیق کرتے ہوئے ایرلائنس نے ایویشن ریگولیٹری ڈائرکٹر جنرل آف سیول ایویشن سے رجو

نئی دہلی 27 جون (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے فضائی مسافروں پر کوئی بوجھ ڈالنے سے گریز کرتے ہوئے آج کہاکہ فی الحال چیک اِن بیاگیج کے لئے کوئی چارجس نہیں لئے جائیں گے۔ حکومت نے چیک اِن بیاگیج کے لئے چارج لینے کی اجازت دینے کی درخواست کو مسترد کردیا۔ اس بات کی توثیق کرتے ہوئے ایرلائنس نے ایویشن ریگولیٹری ڈائرکٹر جنرل آف سیول ایویشن سے رجوع ہوکر منظوری کی درخواست کی تھی۔ لیکن مملکتی وزیر شہری ہوا بازی مہیش شرما نے کہاکہ حکومت نے اس وقت درخواست کو قبول نہیں کیا ہے کیوں کہ اس سے مسافروں پر زائد بوجھ عائد ہوگا۔ وزارت ہوا بازی کی سطح پر ہم کو کم لاگتی فلائٹس کی جانب سے تجویز آئی ہے کہ چیک اِن بیاگیج پر چارج کیا جائے۔ ہم نے اس تجویز پر غور کرکے اسے مسترد کردیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT