Thursday , January 24 2019

چیک پوسٹ پر بندوق برداروں کی فائرنگ میں دو پولیس اہلکار ہلاک

پشاور۔ 7 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) نامعلوم بندوق برداروں نے پاکستان کے شمال مغربی علاقہ میں بنائی گئی ایک عارضی چیک پوسٹ پر فائرنگ کردی جس میں دو پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔ ایک پولیس اہلکار کے مطابق بندوق بردار کار میں سوار تھے۔ شاگوناچیک پوسٹ پہنچنے پر وہاں ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں نے انہیں گاڑی روکنے کی ہدایت کی۔ تاہم کار میں موجود بندوق برداروں نے ان پر فائرنگ کردی۔ یہ واقعہ خیبرپختونخواہ کے مردان ڈسٹرکٹ میں رونما ہوا۔ پولیس اہلکار نے بتایا کہ ایک پولیس اہلکار جائے وقوع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرا ہاسپٹل میں علاج کے دوران زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔ اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی دیگر پولیس افسران بھی جائے واردات پر پہنچ گئے اور قاتلوں کی تلاش شروع کردی۔ یاد رہیکہ مذکورہ علاقہ میں منشیات کی اسمگلنگ روکنے کیلئے پولیس نے حکام سے خصوصی اجازت لیکر عارضی چیک پوسٹ قائم کی تھی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT