Wednesday , September 19 2018
Home / ہندوستان / ڈاؤس میں مودی ۔ عباسی ملاقات کا امکان نہیں

ڈاؤس میں مودی ۔ عباسی ملاقات کا امکان نہیں

نئی دہلی 19 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) ڈاؤس میں آئندہ ہفتہ عالمی معاشی فورم کے اجلاس کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کے پاکستانی ہم منصب شاہد خاقان عباسی کی ملاقات کا کوئی امکان نہیں ہے ۔ وزارت خارجہ نے آج یہ بات بتائی ۔ سالانہ عالمی معاشی فورم کا اجلاس 22 جنوری سے شروع ہوگا ۔ نریندر مودی افتتاحی پلینری میں 23 جنوری کو شرکت کرینگے ۔ وزارت خارجہ میں سکریٹری ( معاشی تعلقات ) وجئے گوکھلے نے میڈیا سے کہا کہ جہاں تک ان کا سوال ہے ایسا کوئی منصوبہ نہیں ہے کہ دونوں وزرائے اعظم ملاقات کرینگے ۔ ان سے سوال کیا گیا تھا کہ آیا نریندر مودی ڈاؤس میں پاکستانی وزیر اعظم سے ملاقات کرینگے ؟ ۔ اس اجلاس میں جس دن مودی شرکت کرینگے اسی دن عباسی کی شرکت بھی ہوگی ۔ اس سوال پر کہ آیا نریند رمودی امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے ملاقات کرینگے مسٹر گوکھلے نے کہا کہ دونوں قائدین اجلاس میں ایک ہی دن شرکت کرنے والے نہیں ہیں۔ یہ نریند رمودی کا پہلا دورہ ڈاؤس ہوگا اور 1997 میں ایچ ڈی دیوے گوڑا کے بعد کسی ہندوستانی وزیر اعظم کا بھی پہلا دورہ ہوگا ۔

TOPPOPULARRECENT